loading...
عین الحیات فاونڈیشن

💠علم الہی کا جلوہ اور حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام🎇

تحریر: سید تعلیم رضا جعفری

📚 مکتب تشیع کے نزدیک معصومین علیہم السلام کا ایک خاص مقام و مرتبہ ہے۔ اسی وجہ سے کسی کو بھی اجازت نہیں ہے اور اصلا کوئی بھی معصومین علیہم السلام کے عالی مقامات تک نہیں پہونچ سکتا ہے۔ [صدوق، محمد، من لایحضره الفقیه، ج2، ص613] ۔ معصومین مقدس اور پاکیزہ انوار ہیں جو انسانوں کی ہدایت اور دنیا و آخرت کی سعادت کو فراہم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی جانب سے آئے ہیں اور اللہ تعالیٰ مطلق نمائندے ہیں جن کے ہاتھوں میں کائنات کا اختیار اور اس کی کامل حکومت ہے۔

🎇 معصومین علیہم السلام کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علم بے کراں، آپ حضرات کو عطا ہوا ہے جس کا جلوہ کئی مقامات پر دنیا والوں نے دیکھا ہے۔ پیغمبراکرم[ص] سے لیکر خاتم الاوصیاء حضرت امام مہدی عج تک سب کے سب ایک ہی نور سے ہیں اور سب کے سب اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ خصوصیات میں مشترک ہیں۔ علم کے لحاظ پیغمبراکرم ص نے امام علی علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: "اے علی میں علم کا شہر ہوں اور تم اس کے دروازے ہو"۔ [فضائل الخمسة من الصحاح الستة، ج‏2، ص248-250] یہ دروازہ ہونا تمام اماموں کے لئے ہے۔ لہذا جس کے بھی علم خداوندمتعال اور علم پیغمبرص تک پہونچنا ہو انہیں حضرات کے دروازے سے داخل ہونا ہوگا۔

🌀ائمہ معصومین علیہم السلام نے علم الہی اور علم پیغمبر ص کے وارث اور جلوہ دار ہونے کے مسئلہ کو بارہا اس امت مسلمہ کے سامنے ثابت کیا ہے اور علم بے کراں کا اظہار فرمایا ہے پھر بھی بدقسمتی سے ان کے دروازے کو چھوڑ کر، دربدر بھٹکتے رہے اور امتحانات پر امتحان لیتے رہے۔

♦️ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا زمانہ، ایک سخت ترین زمانہ تھا، حکومت پر موجود نام نہاد اور غاصب حکمرانوں اور خلفاء نے بھی امام کو بہت ستایا اور پریشان کیا۔ سالوں سال تک قیدخانوں میں رکھا۔ اس کی ظاہری وجوہات کے علاوہ حقیقی اور واقعی وجوہات میں ایک وجہ یہ تھی کہ ظالم و غاصب حکمراں، آپ کی شخصیت اور آپ کے اثر و رسوخ سے بہت زیادہ ڈرتے تھے۔ آپ قید و بند میں ہونے کے باوجود امت اسلامی کے مسائل کی مدیریت، رہبری اور ہدایت کو بخوبی انجام دے رہے تھے۔  اس لئے کہ آپ ہی حقیقی وارث پیغمبر تھے۔

♦️ امام موسی کاظم علیہ السلام بھی علم و حکمت کے میدان میں وارث پیغمبر اور وارث علم الہی تھے جبکہ نام نہاد علماء اور حکمرانوں اور لوگوں کو گمان تھا کہ ہم بھی صاحب علم ہیں۔ چنانچہ جس وقت امام کاظم علیہ السلام ہارون الرشید کے زندان میں تھے تو ابوحنیفہ کے دو شاگرد "ابویوسف" اور "محمد بن حسن شیبانی" نے امام کاظم علیہ السلام سے ملنے کا ارادہ کیا۔ ملاقات سے پہلے انہوں نے دل میں سوچا کہ "ہمارے اور موسی ابن جعفر کے درمیان میں علمی لحاظ سے کوئی فرق نہیں ہے اور ہم سب برابر ہیں بلکہ شاید وہ تھوڑا ہم سے کم ہی جانتے ہیں"۔

جس وقت یہ دونوں لوگ امام کاظم علیہ السلام کے پاس آئے اور ملاقات کے دوران، زندان کے نگھبان نے اپنی نوبت پوری ہونے پر کہا کہ آج رات کی میری نوبت پوری ہوگئی ہے اگر کسی چیز کی آپ کو ضرورت ہو تو بتادیں تاکہ کل لیتے آوں گا۔ امام نے فرمایا: نہیں، مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد جب وہ چلا گیا تو امام نے دونوں حاضرین سے فرمایا کہ: عجیب بات ہے، یہ زندان بان چاہتا ہے کہ میری خدمت کرے جبکہ آج ہی رات یہ دنیا سے چلے جانے والا ہے۔

مذکورہ باتوں پر ابوحنیفہ کے دونوں شاگردوں نے تعجب کیا اور کہا کہ: ہم تو آئے ہیں تاکہ ان سے حلال و حرام کے بارے میں سوال پوچھے۔ لیکن یہ تو ابھی غیب کی خبر دے رہے ہیں"۔ اس کے بعد ان دونوں نے ایک شخص کو زندان بان کے گھر پر نظر رکھنے کے لئے ایک شخص کو معین کیا جس نے نزدیک کی ایک مسجد میں رہ کر رات گزاری۔ جیسے ہی صبح ہوئی تو زندان بان کے گھر سے رونے کی آوازیں آنے لگی۔ جب پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ زندان کا نگہبان رات میں دنیا سے چلا گیا ہے جبکہ پہلے سے کسی بیماری وغیرہ میں مبتلا نہیں تھا۔

جب ابوحنیفہ کے دونوں شاگردوں ابویوسف اور شیبانی کے یہ بات پتہ چلی تو وہ پھر امام کاظم علیہ السلام کی خدمت میں آئے اور کہنے لگے کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ دین کے حلال و حرام کے بارے میں جانتے ہیں لیکن یہ بتائیے کہ آپ اس بات کو کہاں سے جانتے ہیں کہ قیدخانہ کا وہ نگہبان آج رات میں مرجائے گا۔؟

امام کاظم علیہ السلام نے تاریخی جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ "اس بات کا علم مجھے اسی در سے ملا ہے جسے پیغمبراکرم ص نے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ع کے لئے بیان فرمایا تھا"۔ یہ سن کر دونوں حیران و پریشان اور تعجب کرتے ہوئے وہاں سے نکل گئے۔ [الخرائج و الجرائح، ج‏1، ص322-323]

🔆 اس واقعہ سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اسلامی معاشرے اور دنیاوی امور کے رہبر پر ضروری ہے کہ وہ علم و حکمت میں سب سے بالاتر اور برتر مرتبے پر فائز ہو۔ امام کاظم علیہ السلام ظاہری اور دنیاوی لحاظ سے خلافت پر نہیں تھے لیکن باطنی اور حقیقی لحاظ سے آپ ہی کی حکومت چلتی تھی اور آپ تمام مسائل و حالات سے آگاہ تھے اور ان کا حلّ و فصل فرماتے تھے۔ اسی وجہ سے حاکمان وقت آپ سے پریشان رہتے تھے اور ہمشیہ ڈر و خوف لگا رہتا تھا۔ اسی ڈر و خوف کو دور کرنے کے لئے جب جاسوں کی خبریں حاکم وقت تک پہونچنے لگی کہ مغرب و مشرق میں لوگ مال و منال امام کاظم علیہ السلام تک پہونچا رہے ہیں، ان کے دستورات پر عمل کر رہے ہیں، ان باتوں کو سب سے اوپر جانتے ہیں تو، حکومت وقت سے رہا نہ گیا۔ اور حاکم وقت ہاورن رشید، حرم رسول اللہ ص کے سامنے آکر کہتا ہے کہ "معاف کرنا موسی ابن جعفر کو قیدخانے میں ڈال رہا ہوں اس لئے کہ وہ امت میں خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں"۔ ایسا سنگین الزام لگاکر امام کو کئی سالوں تک قیدخانے میں رکھا۔ ستم بالائے ستم یہ تھا کہ آپ کو بار بار الگ الگ قیدخانوں میں منتقل کیا گیا۔ یہاں تک سندی بن شاھک نامی یہودی کے ایک ایسے قیدخانے میں رکھا گیا جہاں بہت تنگ جگہ تھی۔ جہاں آپ کو زہر دیا گیا۔

🏴 آخرکار ۲۵ رجب المرجب، سنہ  ۱۸۳ ہجری میں ۵۵ سال کی عمر میں زہر سے شہید کردیئے گئے۔ اور مصیبت کا عالم یہ تھا کہ آپ کا بدن مبارک زنجیروں میں جھکڑا ہوا تھا۔ غلام و نوکر آپ کے جنازے کو توہین کے ساتھ قید سے باہر لاکر، تین دنوں تک بغداد کے پل پر رکھ کر یہ اعلان کررہے تھے کہ: لوگو۔ دیکھ لو رافضیوں کا امام دنیا سے چلا گیا ہے۔ اس کے بعد خود ہارون الرشید کا چچا سلیمان بن منصور آگے آتا ہے اور جنازے کو اپنے قبضے میں کر بڑی شان سے تشییع جنازے کے بعد بغداد [کاظمین] میں قریش کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔

[الارشاد، ص 579؛ المستجاد، ص 189؛ منتهي الآمال، ج2، ص 212؛ تاريخ بغداد (خطيب بغدادي)، ج31، ص 29؛ وقايع الايام، ص 322 و (عيون اخبارالرضا علیه السلام )شيخ صدوق، ج2، ص 92]۔

 

مطالب مرتبط
ارسال نظر برای این مطلب

کد امنیتی رفرش
اطلاعات کاربری
  • فراموشی رمز عبور؟
  • آرشیو
    آمار سایت
  • کل مطالب : 123
  • کل نظرات : 2
  • افراد آنلاین : 1
  • تعداد اعضا : 0
  • آی پی امروز : 2
  • آی پی دیروز : 6
  • بازدید امروز : 8
  • باردید دیروز : 26
  • گوگل امروز : 0
  • گوگل دیروز : 0
  • بازدید هفته : 186
  • بازدید ماه : 221
  • بازدید سال : 1,566
  • بازدید کلی : 21,920