ماہ رمضان المبارک کی فضیلت
تحریر: سید اکبر علی جعفری
دوسرے مہینوں پر ماہ رمضان المبارک کی فضیلت اور برتری کے بارے میں کچھ گفتگو کرنا چاہتے ہیں. تاکہ اس مہینے کی معرفت اور اس کی بصیرت کے ساتھ اس کا استقبال کریں اور اس سے مستفید ہو اس مہینےاس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہر مہینےکی فضیلت کے اپنے اپنے تقاضے ہوتے ہیں اس مہینے کا تقاضا یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ قرآن مجید کی تلاوت کرو اس لئے کہ ہر چیز کے لئے موسم بہار ہوتا ہے قرآن مجید کیلئے موسم بہار ماہ مبارک رمضان ہے قرآن مجید کا نزول اسی مہینے میں شروع ہوا۔ زیادہ سے زیادہ قرآنی آیات کی تلاوت کرو ایک آیت کا ثواب پورا قرآن مجید ختم کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ تلاوت کے ساتھ ساتھ سمجھو کہ قرآن کیا ہے۔ اس میں نمازیں زیادہ پڑھو اور ظہر کی نماز کے بعد ہاتھ لمبا کر کے دعا مانگو اس دعا کو اﷲتعالیٰ قبول فرماتا ہے۔ اس مہینے میں جتنا لمبا سجدہ کرو گے اس قدر گناہ معاف ہو جائیں گے۔ آئندہ کے لئے تیاری کر لو کہ ہم نے کوئی گناہ نہیں کرنا
فرماتے ہیں کہ اگر آپ کے ہاں نوکر ہیں ملازم ہیں اس مہینہ میں ان سے کام کم لو کیونکہ وہ بھی اﷲ کے مہمان ہیں۔ اور اس مہینے کے فضیلت بارے میں امام زین العابدین علیہ السلام نے اپنی ایک دعا میں اللہ تعالیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ماہ رمضان المبارک کی فضیلتوں سے آگاہ فرمائے - آپ فرماتے ہیں
اللهم صلى على محمد و آله و الهمنا معرفة فضله و اجلال حرمته و التحفيظ مما حظرت فيه
بار الہا محمد اور آل محمد پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس مہینے کی فضیلت و برتری جاننے اس کی عزت و حرمت کو ملحوظ رکھنے اور جن چیزوں سے اس مہینے میں تونے منع کیا ہے ان سے اجتناب کی ہدایت فرما۔
اور اسی طرح خداوند عالم رمضان المبارک کی فضیلت کے بارے میں بھی قرآن مجید میں فرما رہا ہے
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْانُ هُدًی لِّلنَّاسِ وَ بَیِّناتٍ مِّنَ الْهُدی وَالْفُرْقَانِج فَمَنْ شَهِدَ مِنْکُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُط وَ مَنْ کَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلی سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَط یُرِیْدُ ﷲ بِکُمُ الْیُسْرَ وَلَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ وَلِتُکْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُکَبِّرُوا ﷲ عَلی مَا هَدکُمْ وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ(البقرة، 2: 185)
’’رمضان کا مہینہ (وہ ہے) جس میں قرآن اُتارا گیا ہے جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور (جس میں) رہنمائی کرنے والی اور (حق و باطل میں) امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں ہیں، پس تم میں سے جو کوئی اس مہینہ کو پالے تو وہ اس کے روزے ضرور رکھے اور جو کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں (کے روزوں) سے گنتی پوری کرے، ﷲ تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لیے دشواری نہیں چاہتا، اور اس لیے کہ تم گنتی پوری کر سکو اور اس لیے کہ اس نے تمہیں جو ہدایت فرمائی ہے اس پر اس کی بڑائی بیان کرو اور اس لیے کہ تم شکر گزار بن جاؤ.


حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں یقین کی اہمیت
🌸حضرت زینب علیہاالسلام کی زندگی کے چند پہلو🌸
⚡️کتب الہی کا نزول اور ماہ رمضان⚡️
امام حسن (علیہ السلام )کا اخلاق اور دشمن ہوادوست
زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی سفارش اور اس کے اثرات و برکات
🌺حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی نگاہ میں ولایت کی اہمیت🌺
اللہ کے جمال کی تفسیر ہے حسین(ع)
💥سیرت نبی اکرم(ص) اور معاصر چلینج 🌤