حضرت امام صادق علیہ السلام کے اہم ارشادات
تحریر: محمد شاداب رضوی۔متعلم جامعۃ المصطفی العالمیہ- ایران
👈 دعا کیوں قبول نہیں ہوتی؟
امام صادق (ع) نے فرمایا : بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا جو تین سال تک مسلسل دعا کرتا رہا کہ خدا اسے بیٹا عطا کرے (اس کی دعا قبول نہ ہوئی) آخر میں اُسنے کہا اے خدا کیا تو دور ہے اور میری بات تمہیں سنائی نہیں دے رہی ؟ یا میرے قریب ہو اور جواب نہیں دیتے؟ خواب میں اس کے پاس کوئی آیا اور کہنے لگا کہ تم تین سال سے بد زبانی اور ناپاک دل اور جھوٹی نیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگ رہے ہو، لہٰذا تم فحش و بیھودہ باتیں کرنا چھوڑ دو، اور اپنا دل پاکیزہ اور نیت خالص کرلو تاکہ تمھاری دعا قبول ہو سکے پھر امام علیہ السلام نے فرمایا: اس آدمی نے جیسا کہ اس سے کہا گیا تھا، اسنے عمل کیا اور خدا سے دعا کی اور اس کے ہاں بیٹا ہوا۔ (اصول كافى ج۴ ص۱۶)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دعا کے قبول ہونے کے لئے کچھ اہم شرائط ہوتے ہیں جن میں زبان کی پاکیزگی، دل کا تقوی اور نیت کی درستی ہے۔
👈رزق حلال:
متعدد روایات میں مذکور ہے که: جب بھی امام جعفر صادق علیہ السلام باغ اور کھیت میں ہوتے، ہاتھ میں بیلچہ پکڑے کھیتی باڑی اور مزدوری میں مشغول ہوتے۔ اور صحابہ کرام اور احباب اس حالت میں آپ س کو دیکھتے، تو عرض کرتے: اے فرزند رسول! کیوں اپنے آپ کو زحمتوں اور مشقتوں میں گرفتار کر رکھا ہے ؟ آپ س اجازت دیں تاکہ ھم آپکی مدد کریں اور آپ آرام فرمائے ؟ اس کے جواب میں امام س فرماتے: مجھے چھوڑ دو، میں چاھتا ھوں خدا مجھے اس حال میں دیکھے جہاں میں محنت و مشقت کرتا ہوں اور اپنے ہاتھ سے کام کرتا ہوں اور میں نے حلال رزق کے حصول کے لیے اپنے جسم کو مشقت و مشقت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ (کافی، ج5، ص76).
👈 سلام کی ممانعت:
امام صادق علیہ السلام نے اپنے والد بزرگوار امام باقر علیہ السلام کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: ان گروہوں کو سلام نہ کرو:
یہودی
عیسائی
مجوسی
کافر
وہ لوگ جو پر شراب خوروں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھے ہیں
شطرنج کا مالک
خنثی
ایسا شاعر جو پاک دامن عورتوں پر بہتان لگاتا ہو۔
وہ شخص جو نماز کی حالت میں ہو اسلیے کہ وہ سلام کا جواب دینے کی آمادگی نہیں رکھتا. سلام کرنا مستحب ہے لیکن جواب دینا واجب ہے۔
سود لینے والا
وہ شخص جو رفع حاجت کر رہا ہے
وہ شخص جو حمام میں ہے.
ایسا فاسق و فاجر شخص جو اپنا فسق ظاہر کرتا ہے
(بحارالأنوار، ج 76، ص 9)
👈 نماز کے واجب ہونے کی وجه :
امام جعفر صادق ع کے قول کی روشنی میں نماز کے واجب ہونے کے دو سبب بیان کیے گئے ہیں:
١۔ تحریف دین کی روک تھام کے لئے۔
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: "اگر خدا دین بھیجنے میں صرف آسمانی کتاب(قرآن) بھیجنے تک محدود ہوتا۔ اور روزانہ اس کی حفاظت اور یاد دلانے کے لیے کوئی عمل قرار نہ دیتا تو حتما دین میں تحریف ھو جاتی اور اسلام کا بہی وہی حشر ہوتا جو ماضی کے مذاہب کا ہوا تھا۔
2۔ رسول اللہ ص کی زحمات کو فراموشی سے بچانا۔
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : "نماز کے واجب ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ خدا چاہتا تھا کہ مسلمان کبھی بھی رسول اللہ ص کو اور ان کی زحمتوں کو کہ جو آپ ص نے اسلام کے لیے اٹھائی فراموش نہ کریں. اسی لیے اذان و اقامت اور نماز کے تشہد میں نبی کریم ص کا نام آیا ہے۔ (علل الشرایع ج2 ص317)


اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور قرآن سے استدلال
حضرت امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں یقین کی اہمیت
حضرت امام رضا علیہ السلام کی( ۷) اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام کی 12 خصوصیات
ماہ ذی قعدہ بروز اتوار کی با فضیلت نماز
حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
زندگی کے اہم چار اصول
امام حسین سے(ع) بیعت کا مطالبہ اور مدینہ سے خروج
روزہ دار کے منھ کی خوشبو
بہترین اولاد کون؟
حضرت امام حسن علیہ السلام کے علم و فضیلت نمونے
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا حلم
⚡️کتب الہی کا نزول اور ماہ رمضان⚡️
حضرت امام صادق علیہ السلام کے اہم ارشادات
🌸جنگ خیبر میں ایمان کی رونمائی🌸
🌺حضرت فاطمہ زہرا (س) چراغ ہدایت اور نمونہ عمل🌺