قرآن کی ۹ اہم تعلیمات
تحریر: سید محمد شاداب رضوی
قرآن کو صرف ثواب کے لیے نہیں پڑھنا چاہیے، اس پر عمل کرنے کے لیے بھی پڑھنا چاہیے۔آئیے نزول قرآن کے موقع پر قرآن کے 9 احکامات پر غور و فکر کریں اس لئے کہ اگر ہم اُن پر عمل کریں تو ہمارے بہت سے رویوں میں تبدیلی آجائے گی۔
۱- فَتَبَيَّنُوا:
تحقیق کرنے والے بنیں، بولنے سے پہلے اچھی طرح تحقیق کرلیں۔
۲- فَأَصْلِحوُا:
اگر آپ کے دوستوں اور جاننے والوں کے درمیان بدگمانی ہے تو ان کے درمیان صلح اور سمجھوتہ کریں اور صلح اور سمجھوتہ کرنے والے شخص بنیں۔
۳- وَأَقْسِطُوا:
انصاف کریں اور حق پر عمل کرنے میں دوستوں اور جاننے والوں اور اجنبیوں میں فرق نہ کریں۔
۴- لَا يَسْخَر:
لوگوں کا مذاق نہ اڑائیں۔
۵- وَلَا تَلْمِزُوا:
لوگوں کو طعنه نہ دیں اور ان میں عیب نہ نکالیں۔
۶- وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَاب:
ایک دوسرے کو بُرے ناموں سے نہ پکاریں، ایک دوسرے کو فحش لقب سے پکارنے سے پرہیز کریں۔
۷- اِجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ:
بہت زیادہ قیاس آرائیوں سے بچیں، دوسروں کے بارے میں برا سوچنے سے بھی گریز کریں۔
۸- وَلَا تَجَسَّسُوا:
جاسوسی نہ کریں، لوگوں کے کام اور زندگی میں جاسوسی کرنے سے بچیں
۹- وَلَا يَغْتَب:
لوگوں کی پیٹھ پیچھے غیبت نہ کریں ۔
یہ 9 احکام سورہ مبارکہ الحجرات میں موجود ہیں اور اس میں لوگوں کے ساتھ میل جول کے سلسلے میں خدا کی چند ہدایات کو بیان فرمایا ہے جن کا خلاصہ یہاں پیش کیا گیا ہے۔
امیدہے کہ نزول قرآن کی مناسبت پر ہم ان تعلیمات پر ضرور غور کریں گے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں ان تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔


کیا رمضان المبارک میں ہم نے اللہ کی دوستی حاصل کی ہے؟
کیا رمضان المبارک میں ہم نے شیطان سے بچنا سیکھا ہے؟
آنکھیں کُھلیں تو جاگ اُٹھیں حسرتیں تمام
ماہ رمضان اور شب قدر میں کیا پایا اور کیا بچانا ہے ؟
امام علی علیہ السلام کی زبانی عظمت قرآن کے سلسلے میں ۵ مختصر اور انتہائی معنی خیز جملے
ماہ مبارک رمضان کی اہم فضیلتیں
⚡️کتب الہی کا نزول اور ماہ رمضان⚡️
🌧ماہ مبارک رمضان کی فرصتیں اور ہم🤲
🌸بعثت پیغمبر اکرم (ص) کی ضرورت قران کی نگاہ میں🌸
حضرت فاطمہ زہرا (س) نور ہدایت
بانی انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی(رہ) کے دس اہم کارنامے
اہل بیت علیہم السلام کے سونے کی ۱۰ خصوصیات
حضرت امام رضا علیہ السلام کی کرامات اور اہم نصیحتیں
حضرت امام رضا علیہ السلام اور نفس کا محاسبہ
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی غمناک شہادت
ہر اک دل پہ ہے حکمرانی رضا ع کی
حضرت امام رضا علیہ السلام کا اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک
حضرت امام رضا علیه السلام کی زیارت کی فضیلتیں
? યોમે કુદસ શું છે? અને રમઝાનમાં શા માટે ઉજાવવામાં આવે છે
🕋 علی ع کو دیکھ کر کعبہ میں احمد ص مسکراتے ہیں🌷
🌻جناب زینب علیہاالسلام کی ۷ خصوصیات🏴
کشتیِ دیں کے ناخدا ہیں حسین(ع)
🌙قمر بنی ہاشم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے چار منفرد مقام✨
خود اعتمادی کو ایجاد کرنے اور بڑھانے کے طریقے
حضرت فاطمہ معصومہ علیہاالسلام کا علمی مقام
امام زمانہ (عج) کی منفرد حکومت کی خصوصیات
زندگی کے اہم چار اصول
امام حسین سے(ع) بیعت کا مطالبہ اور مدینہ سے خروج
روزہ دار کے منھ کی خوشبو
بہترین اولاد کون؟
حضرت امام حسن علیہ السلام کے علم و فضیلت نمونے
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا حلم
حضرت امام صادق علیہ السلام کے اہم ارشادات
🌸جنگ خیبر میں ایمان کی رونمائی🌸
🌺حضرت فاطمہ زہرا (س) چراغ ہدایت اور نمونہ عمل🌺